بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں بجٹ پر بحث کی جارہی ہے۔ ہفتہ کے روز اپوزیشن اراکین نے نظرانداز کیے جانے کا کہہ کر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ اور شہید ڈاکٹر صدیق اللہ کے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر تجاویز بجٹ میں شامل نہ کرنے پر اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کسی کا کوئی نقصان نہیں کرے گی، کسی اسکیم کو نظرانداز نہیں کریں گے، تنقید جمہوریت کا حسن ہے، ہم کسی کے ساتھ کیسے زیادتی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر معاملے میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، 2016 کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا ہے۔ بعد ازاں اراکین کے منانے پر اپوزیشن واپس ہال میں آگئی۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کا بجٹ متوازن ہے، بجٹ میں تمام سیکٹرز کو اہمیت دی گئی ہے، بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کو اولیت دی گئی ہے، بعد ازاں اجلاس میں بجٹ پر بحث 23 جون سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن کا واک آؤٹ بجٹ اجلاس بجٹ پر بحث بلوچستان اسمبلی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن کا واک ا ؤٹ بجٹ اجلاس بلوچستان اسمبلی وی نیوز بلوچستان اسمبلی

پڑھیں:

بلوچستان: فورسز کے شہدا کی یاد میں 2 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے کے 2 اہم تعلیمی اداروں کے نام بدل کر انہیں شہدا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس کا نیا نام ’کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریذیڈنشل کالج‘ رکھا گیا۔

اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام بدل کر ’شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول‘ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی عملی کوشش بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان تعلیمی اداروں کے نام تبدیل حکومت بلوچستان شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان شہید کیپٹن وقار کاکڑ فورسز کے شہدا

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ‘امریکی اقدار’ کو فروغ دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • چیئرمین ناظم آباد ٹائون کی زیر صدارت کونسل کا ہنگامی اجلاس
  • شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کا اجلاس اور امریکی زیادتیاں
  • افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • بلوچستان: فورسز کے شہدا کی یاد میں 2 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
  • پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس