جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250622-08-3
اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی۔جسٹس منصور کا19 جون کے اجلاس سے پہلے کا لکھا خط سامنے آگیا، جوڈیشل کمیشن ممبران کا جسٹس منصور کا خط پہنچایا گیا۔خط کے متن کے مطابق 26ویں ترمیم کیس فیصلے تک توسیع نہ کی جائے، پیشگی بتا دیا تھا 19 جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں دستیاب نہیں، توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس موخر کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا کہ ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس موخر ہو چکا، عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لئے شاید موخر نہیں کر پائے، 26 ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع بجران کو مزید گہراکرے گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ یہ تنازعہ ادارے کی ساکھ اور اس پر عوامی اعتبار کو تباہ کررہاہے، 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بنچ ڈیکلئیر کیا جائے، آئینی بنچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طے کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
گلگت: تین سال تک کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
آج انکی مدت مکمل ہوئی ۔ نئی تعیناتی کل سے ہوگی اور 70 سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم