27ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
27ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا
بیجنگ : 27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کا اعلان کیا۔ کرغیز فلم “بلیک، ریڈ، یلو” نے بطور بہترین فلم گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جاپانی فلم “آن دی سینڈ ان سمر” اور چینی فلم “دی لانگ نائٹ ول اینڈ” کو گرینڈ جیوری انعام سے نوازا گیا۔
اس فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر 49 فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن، ایشین نیوکمرز، دستاویزی فلمیں، اینیمیشنز، شارٹ فلمز سمیت 5 مختلف کیٹگریزی کیلئے چنا گیا ۔ مجموعی طور پر 12 چینی اور غیر ملکی فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن یونٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کا واحد بین الاقوامی اے کیٹیگری فلم فیسٹیول ہے۔رواں سال کے فلم فیسٹیول کے دوران گولڈن گوبلٹ فلم فورم اور “بیلٹ اینڈ روڈ” فلم ویک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس سال 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم