سلطنت عمان میں نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔

وزارت محنت نے وضاحت کی کہ ماہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ متعلقہ فلکیاتی و مذہبی ادارے بعد میں کریں گے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب مالی معاوضے کی فراہمی کی شرط پر کیا جا سکے گا۔ اس میں خصوصاً اسپتال، ہوائی اڈے، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔

نیا ہجری سال اسلامی کیلنڈر کا آغاز ہے، جو نبی کریم ﷺ کی مدینہ ہجرت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن مسلم دنیا میں روحانی، تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اور سلطنت عمان میں ہر سال اس موقع پر تعطیل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلامی سال کا آغاز اعلان عام تعطیل عمان ملازمین نیا اسلامی سال وی نیوز یکم محرم الحرام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلامی سال کا ا غاز اعلان عام تعطیل ملازمین نیا اسلامی سال وی نیوز یکم محرم الحرام تعطیل کا

پڑھیں:

چربی والے جگر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کن 3 بیماریوں کے باعث بڑھ جاتا ہے؟

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق اگر چربی والے جگر کے مریضوں کو بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر)، ذیابطیس یا نارمل کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی کمی کا سامنا ہو تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے سب سے زیادہ خطرناک مرض بلڈ پریشر ہے جو چربی والے جگر کے مریضوں میں موت کا امکان 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ ذیابطیس یا پری-ذیابطیس سے یہ خطرہ 25 فیصد اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی سے 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں بڑی طبی پیشرفت، جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر میتھیو ڈیوکووچ کا کہنا ہے کہ اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ذیابطیس سب سے خطرناک ہے لیکن نتائج سے پتا چلا کہ بلند فشارِ خون زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

عالمی اعداد و شمار

دنیا کی ایک تہائی سے زائد آبادی کو چربی والے جگر یا میٹابولک ڈس فنکشن ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) لاحق ہے۔ یہ بیماری جگر میں چربی جمع ہونے سے پیدا ہوتی ہے جس کے باعث جگر کو نقصان اور آخرکار داغ پڑ جاتے ہیں۔ یہ زیادہ تر موٹاپے، ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، بلند شوگر اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی سے منسلک ہے۔

تحقیق کی تفصیل

امریکی محققین نے 22 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو 1988 سے 1994 اور 1999 سے 2018 تک نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے میں شامل تھے۔ نتائج کے مطابق ایک اضافی مرض کے ساتھ موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ 2 بیماریوں کے ساتھ یہ خطرہ 66 فیصد ہو جاتا ہے، بیماریوں کے ساتھ 80 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ 4 بیماریوں کے ساتھ خطرہ دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے یہ زبردست قہوہ پیجیے

مزید یہ کہ جتنا کسی فرد کا باڈی ماس  انڈیکس زیادہ ہوگا اتنا ہی اس کے مرنے کا امکان بڑھتا ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر نورہ ٹیرالٹ کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ڈاکٹروں کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ وہ فاتی لیور کے مریضوں کا علاج کرتے وقت کن عوامل پر زیادہ توجہ دیں تاکہ بہترین دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلڈ پریشر تحقیق جگر چربی

متعلقہ مضامین

  • جوائنٹ فیملی سسٹم زوال پذیر کیوں؟
  • مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
  • تبدیلی کا خلاصہ
  • آئین کو اکثر موم کی ناک بنادیا جاتا ہے،فضل الرحمن
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ
  • جماعت اسلامی کا نومبر میں عالمی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے قومی دن پر ملک بھر میں عام تعطیل
  • چربی والے جگر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کن 3 بیماریوں کے باعث بڑھ جاتا ہے؟
  • سعودی عرب کے قومی دن پر عام تعطیل کا اعلان
  • روایتی کھاجا