Daily Mumtaz:
2025-08-07@15:24:43 GMT
ایران ہمارا ہمسایہ، کوئی شک نہیں کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تنازعے میں امریکی صدرنے جوکرداراداکیاوہ اہمیت رکھتا ہے، امریکی صدرنے پاک بھارت جنگ روکنے میں مدد کی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا.عطاتارڑ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں گنا جائے گا، کشمیر کا مقدمہ پاکستان لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا. عطاءتارڑ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا.(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،آرمی چیف نے جس طرح سے معرکہ سرنجام دیا وہ دنیا میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت کو عسکری اور سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑی، معرکہ حق کی فتح سے کشمیری بہن بھائیوں کا بھی حوصلہ بلند ہوا ہے، بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھارتی جہاز ہی نہیں مودی کا غرور بھی گرا ہے. ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا جسے تاریخ میں لکھا جائے گا، افواجِ پاکستان نے جیسے بھارت کے خلاف مقابلہ کیا وہ کیس اسٹڈی بن گیا ہے، افواجِ پاکستان کا کردار مختلف ملٹری سکولوں میں پڑھایا جائے گا.