Daily Mumtaz:
2025-08-07@10:13:12 GMT

پاکستان نے روس اور چین کے تعاون سے بڑا اقدام اٹھا لیا 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

پاکستان نے روس اور چین کے تعاون سے بڑا اقدام اٹھا لیا 

اسلام آباد: ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد پاکستان نے روس اور چین کے تعاون سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
پاکستان، چین اور روس نے مشترکہ طورپر سکیورٹی کونسل میں قراداد کا مسودہ پیش کردیا، قراداد میں مشرق وسطیٰ میں فورا اور بلامشروط جنگ بندی کا کہا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان کو ارسال کردیا گیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ملاقات کی جہس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اورعمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں تاہم پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، حکومتی اور نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ
  • سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
  • پاک چین بزنس فورم، برقی گاڑیوں اور گرین ٹیکنالوجی پر تعاون پر توجہ
  • پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
  • پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
  • پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
  • چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈیا
  • مودی کے غیرقانونی اقدام کو 6 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر
  • مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام تاریخ کا سیاہ باب ہے، شرجیل انعام میمن
  • شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان