کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ایم اکیو ایم لندن کے دو مطلوب ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔
رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم منصور عالم نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے رکشہ چلانا شروع کردیا تھا، رکشے پر گٹکا/ماوا اور منشیات کی ترسیل کرتا رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملزم محمد شہاب خان نے اعتراف کیا ہے وہ ایک نجی فیکٹری میں نوکری کرتا ہے اور ڈیوٹی کے بعد اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
ملزمان نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 4 لاکھ روپے، 40 سے 50 موبائل فونز اسلحے کے زور پر لوٹنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اور ریحانہ ڈار سمیت متعدد رہنما گرفتار
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔
لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، ایم پی ایز فرخ جاوید مون، کرنل (ر) شعیب، ندیم صادق ڈوگر، خواجہ صلاح الدین، امین اللہ خان اور اقبال خٹک بھی شامل ہیں۔
میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔
80 سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیا اور قابلِ مذمت ہے۔
والدہ کو معلوم تھا کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں، مگر انہوں نے کبھی گرفتاری سے ڈر کر پیچھے ہٹنے یا… pic.twitter.com/hTZqB67rKz
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 5, 2025
پارٹی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لاہور سے ہمارے 300کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکن چھاپوں کے خوف سے پنجاب اسمبلی سے نہیں نکل رہے تھے۔
ادھر اسلام پورہ سے پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کے بھائی شہزاد فاروق کو گرفتار کرلیا گیا، شہزاد فاروق نے کارکنوں کے ہمراہ ریلی نکالنے کی کوشش کی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ شہزاد فاروق تحریک انصاف کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی رہے، شہزاد فاروق کو ساتھی کارکنوں کے ہمراہ تھانے منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اپی ٹی آئی کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار کا سر پھٹ گیا ہے۔
صدر انصاف لیگل فورم (آئی ایل ایف) لاہور ملک شجاعت جندران نے کہا کہ گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی ضمانتوں لیے لیگل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ تین لیگل ٹیمیں گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کیلئے شہر کی تمام کچہریوں میں موجود ہیں، ماڈل ٹاون کچہری ، ضلعی کچہری اور کینٹ کچہری میں لیگل ٹیمیں موجود ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ان کی ہمشیرہ بیگم ثمیرہ الٰہی، منڈی بہاؤالدین سے بیگم کوثر محمد خان بھٹی اور صدر کسان ونگ منڈی بہاؤالدین لیاقت علی بھٹی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان اور چوہدری پرویزالٰہی کی تصاویر والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
بیگم ثمیرہ الٰہی اور بیگم کوثر محمد خان بھٹی نے عمران خان کو رہا کرو، کشمیر بنے گا پاکستان اور چوہدری پرویزالٰہی کے حق میں نعرے لگوائے۔
Tagsپاکستان