راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔

فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل؛ ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی:

غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر سدرہ بی بی قتل کیس میں پولیس نے عدالت سے تمام 6 گرفتار ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے مسلسل تیسری بار جسمانی ریمانڈ کی شدید مخالفت کی گئی۔

دورانِ سماعت  تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے آلہ قتل تکیہ اور لاش لے جانے والا لوڈر رکشہ برآمد کرنا ہے۔ ملزمان بہت چالاک ہیں، تکیہ اور لوڈر رکشہ حوالے نہیں کر رہے ۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ گھسا پٹا تیسری مرتبہ موقف ہے، جب کہ  لوڈر رکشہ پولیس پاس موجود ہے۔ پولیس ملزم گھر سے سرخ رنگ کا لوڈر رکشہ  لے گئی ہے ۔ تکیہ بھی پولیس نے پہلے دن لے لیا تھا۔ لوڈر رکشہ اور تکیہ پھر بھی بہانا ہے تو صرف شوہر اور رکشہ مالک کا ریمانڈ لے سکتے ہیں ۔ دیگر 4 ملزمان جن سے کوئی چیز ریکور نہیں کرنی، انہیں جیل بھیجا جائے۔

بعد ازاں ڈیوٹی سول جج شمع یاسین نے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
  • راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
  • راولپنڈی میں غیر قانونی پیوندکاری سینٹر کا انکشاف، چھاپے کے دوران اسٹریچر سے بندھا شخص بازیاب
  • راولپنڈی: غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف، اسٹریچر سے بندھا ہوا شخص بازیاب
  • لاہور، خاتون سے زیادتی کا چوتھا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • صوابی میں فٹبال میچ کے دوران خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے بچے سمیت 2 جاں بحق
  • عمران خان کی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج نہ ہوسکا
  • راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل؛ ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ
  • پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں سکیورٹی، 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
  • پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں سکیورٹی سخت، 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ