2025-09-18@14:29:22 GMT
تلاش کی گنتی: 394
«ریلیف کیمپ»:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام پر مشتمل ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں عظمت پور اور گرد و نواح کے دیہات روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم متاثرہ دیہات عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا اور بیٹ چنہ میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی حکام کے مطابق متاثرہ دیہات میں خیموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹلہ آگر میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا...
صحبت پور میں قبائلی رہنماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے باعث لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے، اسلیے ضروری ہے کہ علماء کرام، قبائلی عمائدین اور سیاسی زعما معاشرے میں صبر و برداشت کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علماء کرام، قبائلی عمائدین اور سیاسی زعما معاشرے میں صبر و برداشت کو فروغ دیں۔ قبائلی جھگڑوں کے باعث لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل صحبت پور کے ضلعی وائس چیئرمین میر فہد خان پنہور سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مجلس علمائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(کامرس ڈیسک )پاکستان میں شدید سیلاب کے باعث زرعی زمین کے وسیع رقبے کی تباہی کے پیش نظر پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ کر فوری طور پر ایک جامع ریلیف پیکیج تیار کرنے اور اس کی منظوری دینے پر زور دیا ہے تاکہ ملکی زرعی معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا زرعی شعبہ، جو پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اب خطرناک زوال کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے غذائی تحفظ اور دیہی کمیونٹیز کی معاشی پائیداری کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پی بی ایف کے صدر نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وزارتِ خزانہ فوری طور پر اقتصادی رابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-5 لاہور/قصور(آن لائن) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر کے دوران لاہور اور قصور کے دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔قصور کے امدادی کیمپوں کے دورے کے موقع پر، جو دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے، نیٹلی بیکر نے بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی حوصلہ مندی اور امدادی کارکنوں کیانتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ناظم الامور نے کہا: میں ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی...
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 47 لاکھ 23 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 337 ریلیف کیمپس اور 492 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم ہے، متاثرہ افراد کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے کھانے پینے، علاج معالجے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ لگڈو اور سکھر پر اونچے درجے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 24 ہزار 456 اور اخراج 5 لاکھ 94...
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-8-7
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-11-10 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کو آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا بھی قابل مذمت اور قومی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعظم اتنے بے اختیار ہو چکے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف سے اجازت لیکر عوام کیلئے بجلی کے بل معاف کر سکیں گے۔ صرف اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کی بجائے اگلے چھ ماہ کے بل معاف کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ سیلاب زدگان کے ریلیف اور امداد کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔ حکومت کی طرف سے جامع پیکیج کا اعلان کیا جائے۔صرف بجلی کے بل ہی نہیں متاثرہ علاقوں میں کسانوں کا آبیانہ قرضے...
شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور، علی پور ، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، ان علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو...
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔ علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔ امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔ Post Views: 6

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔ پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان کی قصور، جلالپور، علی پور، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر میں تقسیم کی گئی۔ ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکیجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکیجز مختص کیے ہیں۔ شیلٹر کٹس میں خیمہ، سولر پینل، لائٹس، کمبل، چٹائیاں، کچن سیٹ، کولر اور صابن شامل ہیں، 95 کلو پر...
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلاب متاثرین کو بلوں میں ریلیف اور کسان پیکج کی درخواست سے متعلق آئی ایم ایف کا موقف سامنے آگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی ادارہ بجٹ اخراجات اور ایمرجنسی اقدامات کا جائزہ لے گا۔ سیلابی اخراجات نمٹانے کی گنجائش دیکھی جائے گی ۔ مشن 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ نمائندہ آئی ایم ایف جولیا کوزیک کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کیا پاکستان کا آئندہ بجٹ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ نیا قرض تب ہی ملے گا جب پرانا پروگرام کامیابی سے چلے۔دوسری جانب پاکستان میں...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم 3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے سیلاب متاثر کے لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین نے اپنے لیے کاروبار کے نئے راستے تلاش کرلیے وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکج...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مربوط تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو زمینی صورتحال اور...
اسلام آباد: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلیے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں ریلیف مانگ لیا، پاکستانی حکام عالمی ادارے سے متاثرہ علاقوں کے بجلی بل 3ماہ کیلیے موخر کرنے کی درخواست کرینگے جیسا کہ 2022ء کے سیلاب کے دوران کیا گیا تھا۔ پاکستان کے 3دریائوں میں حالیہ سیلاب سے اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں، 13لاکھ ایکڑرقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلیے عالمی ادارے کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے جمعے کو اس ضمن میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اور ان سے متاثرہ علاقوں...
پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 213 ارب روپے لاگت سے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی۔جناح میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ تین سال میں فنڈز اکٹھے کرنے کی شرط کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف نے منصوبے کی مزید تفصیلات طلب کی ہیں، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کا فنڈ مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرے گا۔فنڈنگ مسائل کے حل کے لیے ای سی این ای سی نے کمیٹی تشکیل دے...
لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کا استثنیٰ دینے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، شہر ہوں یا دیہات، ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال...
لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2190 موضع جات، ستلج میں 651 موضع جات اور راوی میں 1495 موضع جات متاثر ہوئے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 21 لاکھ 90 ہزار لوگوں کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، جس میں سیلابی ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اقدامات اسے متعلق بھی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔ کابینہ کو پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق...
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کردیا اور نوٹفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجمسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے اور صارفین کو ریلیف ایک ماہ کے لیے ملے گا۔ نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا اور یہ ریلیف کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ملے گا۔
وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی کے بلوں پر مختلف ٹیکسز ختم کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں، جن پر جلد عملدرآمد متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں سے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی )،ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کیاجارہا ہے، اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر بھی جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بلوں میں شامل انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کرنے کی سفارش زیرِ غور ہے۔ وفاقی وزیر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کررہی ہے، اس حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس بھی ختم کرنے پر غور کیا جا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کررہی ہے، اس حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس بھی ختم کرنے پر غور کیا جا...
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔ معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران عوام سے خوراک، کپڑوں، بستر، ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی۔ یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی نے وہ کر دکھایا جو حکومت بھی نا کر سکی انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ متاثرین کو فی الحال بنیادی ضروریات کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سردیوں کے لیے جیکٹس اور کمبل بھی درکار ہوں گے۔ حدیقہ کیانی نے رضاکار ڈاکٹروں کو بھی متاثرہ علاقوں میں کیمپ قائم کرنے کی دعوت دی، جہاں ملیریا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ View this post...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔ انہوں نے اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔" شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم سے اپیل کی کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد...
صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو فوری الرٹ رہنے اور عوام کی حفاظت کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ صدرمملکت نے ہدایت کی کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی سطح پر تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں رہیں۔ خاص طور پر نشیبی اور ساحلی علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ ریلیف مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ہر ضلع اور تحصیل میں ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، جب کہ حب ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی...
نوشہرہ: یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام نوشہرہ میں ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے وفاقی وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما امیر مقام نے خطاب کیا اور نوجوانوں کے جوش و خروش کو سراہا۔ امیر مقام نے یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے تناظر میں افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ان کے لازوال کارنامے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو عبرتناک شکست دی گئی، اور بھارت کو...
لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کےوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔ بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔ خیمہ بستی میں ننھےمہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر...
خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ٹوٹنے والے پل رانگو بند کی مرمت کر دی گئی۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ساہیوال میں دریائے راوی میں سیلاب سے 49 دیہات متاثر ہوئے جس کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 30 ریلیف کیمپ قائم کیے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں تلمبہ، میاں چنوں اور عبدالحکیم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے اب تک ہزاروں...
لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ 39 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وہ سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جبکہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کیے۔ وزیراعلیٰ فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے۔ انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں دریافت کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد۔ کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجزمختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس نویز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف...

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، ہزاروں شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12...
لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی...
ملتان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پنجاب میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اوباما فاؤنڈیشن کے 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان خطوں میں شامل ہے جو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بار بار آنے والے مون سون بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ملتان میں ریلیف کیمپوں کا قیام کوئی نیا...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکپتن کے نواحی علاقے دھاکڑ میں سیلاب متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کے لئے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جبکہ قیام کے دوران ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ کسانوں کے مویشیوں کے لئے مفت چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں صفائی ستھرائی کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ کی ٹیمیں تعینات ہیں...
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے، امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں، ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre begins distributing emergency relief to families severely affected by #floods in Khyber...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے ملک میں جاری مون سون اسپیل اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنی مصروفیات وقتی طور پر ترک کرکے ریسکیو و ریلیف اقدامات کا خود جائزہ لیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو موجودہ سیلابی حالات، ریسکیو آپریشنز اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا،...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں سرگرم رہیں۔ آج انہوں نے قصور کے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی۔ ریلیف کیمپ میں موجود ایک خاتون نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف سیلاب سے بحفاظت نکالا گیا، بلکہ محفوظ کیمپوں تک بھی پہنچایا گیا، ہم وزیراعلیٰ کی شکر گزار ہیں۔ بچوں سے محبت بھرا لمحہ کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچوں سے خاص وقت گزارا۔ انہوں...
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست منظور ہوگئی ہے۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کے بعد سے وہ ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر تک 4روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ این سی سی آئی اے نے اس موقع پر ایک بار پھر ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست دی تھی۔ یہ بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
سرکاری ملازم پر تشدد سے متعلق مقدمے میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان قمر احمد اور شکیل چانڈیو کو ریلیف دے دیا، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چئیرمن پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں 497 کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس افسر نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں اور کھانا بھی کھایا۔ اسی طرح، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقے میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساہیوال اور دیگر مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال بھی جاری ہے۔ ڈرون کے استعمال سے ساہیوال میں زیادہ خطرناک طریقے سے سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔ سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد...
قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔ Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ???? All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts. pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025 خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود،...
مظفرگڑھ میں بپھرا ہوا دریائے چناب سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کے مطابق آج سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عوام کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کی صحت کے پیش نظر فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں فوجی دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کے کردار کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں پاکستان میں فوج بحران کے وقت سول انتظامیہ کی معاونت کرتی ہے۔ 1990 کی دہائی کے اواخر سے فوج کو ریاستی اداروں کو سنبھالنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بارہا متحرک کیا گیا ہے۔ عاصم...
پشاور: سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔ اہم نکات میچ 30 اگست کو عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل عرصے بعد اپنے ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے شائقین پر زور دیا کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں کیونکہ آمدنی سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “آپ کے ہیروز آرہے ہیں، مجھے بھی اسٹیڈیم میں آپ کا انتظار رہے گا۔” Post Views: 5
سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔ واضح...
سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔...
7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے خیبرپختونخوا کے لیے ’فلڈ ریلیف نمائشی میچ‘ کا اعلان کردیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے فرنچائز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے ’کھیل سے خدمت‘ کے نعرے کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے۔ We bring you an Exhibition Match that is larger than cricket itself. On 30th August in Peshawar, we stand with every flood affected family of Khyber Pakhtunkhwa. ???? This is our time to unite and rebuild together. #KhelSeKhidmat #TogetherForKP” pic.twitter.com/1DprmZBdla — Javed Afridi (@JAfridi10) August 26, 2025 یہ خصوصی نمائشی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان برقرار ہے اور اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا Post Views: 6
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران حکومت کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا...
سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز سوات (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے، بستیاں قائم کریں گے، کسی پر احسان نہیں کررہے، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے، میں مدد لینے والوں میں سے نہیں، مدد دینے والوں میں سے ہوں، وسائل موجود ہیں، مدد کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا۔ سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہاکہ شہدا کے لواحقین اورزخمیوں کومعاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں،...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی کے فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور کی جانب سے شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔ بونیر میں سرچ کے خصوصی آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے...
احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد...
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا pm ajk sardar abdul qayyum niazi WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز مظفر آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم کی 18 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔انسداددہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، عبدالقیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے...
گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امداد و معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے فلش سیل مرکز ہوگا۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، 03005849255 ، 03349086169 ، 0919333666 ، 091-2590846۔

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
—تصویر: آن لائن وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال کے جائزے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ —تصویر: آن لائن چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت اور...

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے...

سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، راشن اور ادویات کی فراہمی جاری
سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن کیا ، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکھر میں نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔ میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ وزارت خزانہ سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افغانستان کے لیے خوراک کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں راشن پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے خاص طور پر 5 ہزار خوراک کے پیکٹ مختص کیے ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے جاری امدادی اور انسانی خدمت کے اقدامات کا حصہ ہے، جو ’کے ایس ریلیف‘ کے ذریعے دنیا بھر میں متاثرہ ممالک اور عوام کی خوراک کی سلامتی اور امداد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام مملکت کے عالمی...
کنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر میں 6ہزار متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ 6ہزارخاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان اضلاع میں مظفرآباد میں 325 فوڈ پیکجز ، وادی جہلم میں 542 فوڈ پیکجز ، نیلم میں 433 فوڈ پیکجز ، کوٹلی میں 796 فوڈ پیکجز ، بھمبر میں 281 فوڈ پیکجز ،میرپور میں250 فوڈ پیکجز ،سدھنوتی میں1040 فوڈ پیکجز ،پونچھ میں 1073 فوڈ پیکجز ، حویلی 934 فوڈ پیکجز اور باغ میں 326 فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ہر فوڈ پیکج کا وزن 95...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، اگست 2025 کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ قیمت میں 0.77 روپے کی ممکنہ کمی متوقع ہے، جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جا رہی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات: نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروائی گئی، جس پر 4 اگست 2025 کو سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے مطابق اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین کو واپس ملنے کا امکان ہے۔ یہ کمی ترمیم شدہ پیداواری معاہدوں، بجلی کی بڑھتی طلب،...
فائل فوٹو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست دے دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے متعلق عوامی سماعت مکمل کرلی گئی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ حکومت کی جانب سے بجلی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا، اویس لغاریاویس لغاری نے کہا کہ پالیسی نافذ ہونے کے بعد مسابقتی مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہوسکے گی، نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے 53 ارب 39 کروڑ روپے صارفین کےلیے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کمی کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا آج سماعت کرے گی یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تجویز کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج باقاعدہ سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، اس ریلیف سے نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہوں گے۔ ریلیف کی مالیت 53 ارب روپے سے زائد...
معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر،...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔ سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے...
پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت...