عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوٹا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا، ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور ہر ضرورت کی چیز مزید مہنگی ہو جائے گی یہاں تک کہ اس اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کا بہانہ بنا کر بجلی کے بلوں میں بھی عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، اوپر سے یہ ظالمانہ فیصلے ان کی زندگی کو مزید عذاب بنا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے، یہ جعلی حکومت مسلسل عوام پر اپنی نااہلی کا بوجھ ڈالے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پیٹرولیم مصنوعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پیٹرولیم مصنوعات وی نیوز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
ویب ڈیسک :سعودی حکومت نے عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق پہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کے لئے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
فین ٹرپ حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ترتیب دیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصرخان نے کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
وفد کی فین ٹرپ میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، رہائش سمیت حجاج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔