نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر میں جاری ناانصافیاں اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر امن کے لیے سنگین چیلنج ہیں۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ او آئی سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ موقع سیرتِ طیبہ کی اُن لازوال تعلیمات پر غور کا ہے جو امن، عدل، شفقت اور رواداری پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

یہ خصوصی اجلاس حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کے موقع پر ’امن و برداشت کے کلچر کے فروغ‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ نبی اکرم ﷺ کے اصول ’عدل، مشاورت، رواداری اور تنازعات کے پرامن حل‘ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔

وزیر خارجہ نے میثاقِ مدینہ، صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کو سیرتِ نبوی ﷺ کے وہ روشن نمونے قرار دیا جنہوں نے انسانیت، مکالمے، معافی اور بقائے باہمی کے اصولوں کو فروغ دیا، اور جو آج کے بین الاقوامی قانون کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل امن نہیں چاہتا، تقریروں سے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو

اسحاق ڈار نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور داخلی اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مل کر ایک ایسے عالمی ماحول کے فروغ کے لیے شراکت داری کرنی چاہیے جہاں رواداری، عزت و وقار، مساوات اور باہمی احترام کے اصول غالب ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ان مقاصد کے حصول کے لیے او آئی سی رکن ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اقوام متحدہ او آئی سی سیرتِ طیبہ ہیڈکوارٹرز وزیر خارجہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ او ا ئی سی ہیڈکوارٹرز اسحاق ڈار نے او آئی سی کے لیے

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان