عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے، تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی، ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے 9 مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کرسکتی، اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے، بانی پی ٹی آئی سے
گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اس وقت پاکستان کے عوام کا کھڑا ہونا ضروری ہے، ایران میں رجیم چینج بڑا نقصان ہوگا، ہمیں ہر صورت میں اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فواد چودھری
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے اپنا موقف واضح کیا مزید کہا گیا کہ جیسے ہی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوسری کال آتی ہے تو چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور پی ٹی آئی کارکن اور قیادت ایک بار پھر بھرپور احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے