قائد آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائدآباد کی رہائشی 19 سالہ خاتون گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے مدینہ ٹائون مصطفی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 19 سالہ نبیہا دختر حمید اللہ کے نام سے کی گئی ، موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔