مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
معروف بھارتی صحافی روش کمار نے مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔
روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔
مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی پر بھارت کا بزدلانہ مؤقف، دنیا بھر میں اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
مودی کے گودی میڈیا اور سرکاری پراپیگنڈے پر روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’گودی میڈیا ایران کو بھی مسلم مخالف نظریے سے دیکھ رہا ہے۔ گودی میڈیا ایران اسرائیل کشیدگی کو اسی نظریے سے دکھا رہا ہے جیسے مودی کے راج میں پچھلے 11 سال سے بھارتی مسلمانوں کو دکھاتا آیا ہے۔‘‘
روش کمار نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھی گودی میڈیا کی جانبدار کوریج نے بی جے پی کے حامیوں کو بھی شرمندہ کیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ کے مسئلے کو صرف مذہبی تصادم کے طور پر پیش کیا گیا۔
نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار اور گودی میڈیا، اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی ثابت ہوئی۔ مودی کے بھارت کی خارجہ پالیسی اب نظریاتی نہیں بلکہ صرف موقع پرستی پر مبنی اور مغربی طاقتوں کی غلام ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل گودی میڈیا مودی کے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔