بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔

محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.

09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ڈیتھ اوورز میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ رواں سیزن میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنیں گے۔

دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیریبین پریمیئز لیگ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے سبب یہ ٹیم 4 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

دوسری جانب محمد عامر سمیت پاکستان کے تمام کرکٹرز کیلئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی) ایل میں شمولیت پر تاحال پابندی عائد ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی پی ایل شاہ رخ

پڑھیں:

سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا

پاکستان کی معروف سابق ماڈل عبیر افتخار کے شوہر سلمان افتخار کو برطانیہ کی عدالت نے 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مبطابق پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین سلمان افتخار پر الزام تھا کہ انہوں نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور جانے والی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران ایک ائیر ہوسٹس کو شدید ہراساں کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سلمان افتخار فضائی سفر کے دوران نشے کی حالت میں تھے اور اپنی پہلی بیوی ارم سلمان اور تین بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

پرواز کے دوران سلمان نے ائیر ہوسٹس کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسے اجتماعی زیادتی کی دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ وہ اس کا جسم آگ لگا کر جلا دیں گے۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاتون شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہوئی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور ایک بزنس مین ہونے کے باوجود کی سزا سلمان افتخار کی سزا کو ایک اہم قانونی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان افتخار برطانیہ میں دو ملین پاؤنڈ کے عالیشان گھر میں اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ پانچ سال قبل انہوں نے پاکستانی ماڈل عبیر افتخار سے دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد عبیر نے ماڈلنگ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی
  • ملکی سلامتی کیلئے جانیں قربان کرنیوالے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم 
  • پہلی بار پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ
  • سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے، ماہانہ کرایہ تقریباً 80 لاکھ روپے
  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
  • آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی چھلانگ