گلگت، آئی ایس او کی عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل مخالف ریلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
مرکزی احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے صدر ساغر عباس نے کہا کہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی طرف سے ایران پر جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، اقوام عالم امریکہ اور اسرائیل کو لگام دیں، ورنہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پر ان کے روحانی فرزندان پوری دنیا میں امریکہ و اسرائیل کے مفادات کے خلاف قیام کرینگے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت میں آئی ایس او کے زیر اہتمام امریکہ و اسرائیل کیخلاف ریلی

اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے اسلامی برادر ملک ایران پر جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ و اسرائیل احتجاجی ریلیاں سکردو، ہنزہ، نومل اور گلگت میں نکالی گئیں، جس آئی ایس او کے کارکنان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں امریکہ اسرائیل مخالف نعرے درج تھے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور مقامتی محاذ کے شہداء کی تصاویر اٹھا کر اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی ریلی المصطفی ہاوس مجنیی محلہ گلگت سے نکالی گئی جو گلگت شہر کی مین شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ناد علی چوک سکوار پہمچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی، مرکزی احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے صدر ساغر عباس نے کہا کہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی طرف سے ایران پر جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، اقوام عالم امریکہ اور اسرائیل کو لگام دیں، ورنہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پر ان کے روحانی فرزندان پوری دنیا میں امریکہ و اسرائیل کے مفادات کے خلاف قیام کرینگے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان امریکہ اور
پڑھیں:
مودی سرکار کی ایماء پر افغان میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) مودی سرکار کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان میڈیا اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان ذرائع ابلاغ کی جعلی، گمراہ کن اور اشتعال انگیز خبروں کی حقیقت بے نقاب کر دی۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، جبکہ وائرل کی گئی ویڈیو حقیقت سے مکمل طور پر منقطع ثابت ہوئی۔ وزارت کے بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی معتبر پاکستانی یا عالمی میڈیا ادارے نے ایسے کسی واقعے کی تصدیق نہیں کی۔
تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ویڈیو کسی حقیقی فوٹیج کی بنیاد پر نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق، جھوٹی مہم کا آغاز ایک سیاسی بیان سے ہوا جسے افغان اکاؤنٹس نے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق، عوامی ردعمل کے بعد 14 گھنٹے گزرنے پر افغان اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ ویڈیو جعلی تھی اور اے آئی سے تخلیق کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ افغان اکاؤنٹس جعلی معلومات کے ذریعے مذہبی جذبات کو ابھارنے اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم کوشش کر رہے ہیں، جبکہ بھارت اور افغانستان مل کر ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ مواد پر یقین نہ کریں اور کسی بھی اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔