تربیلہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا
واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی گہرائی اور کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہیل کی زور دار ٹکر سے کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک
واقعے نے مقامی افراد کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے شہریوں کو کشتی رانی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تربیلا ڈیم جھیل تمرائی حادثہ کشتی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کشتی
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔