اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جب کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
دوسری جانب پی سی بی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ محسن نقوی کی تقرری مکمل طور پر قانون کے مطابق ہوئی اور موجودہ وزیراعظم نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ تقرری کے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ مختصر فیصلہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں پہلی بار رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی؛ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ بندی چند دنوں میں متوقع: ٹرمپ کے ثالث کا دعویٰ جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین فیصلہ محفوظ اسلام ا باد تقرری کے پی سی بی کے خلاف
پڑھیں:
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد
سٹی 42: ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ آئے
اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہداء پر حاضری دی
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے