عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں تعلیم اور پانی کے تحفظ سے متعلق دو اہم منصوبوں پر کام کرنا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز بلوچستان میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور واٹر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک تاریخی شراکت داری اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف
کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد بلوچستان میں تعلیمی محرومی کم کرنا ہے، جب کہ واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف صوبے کی مزاحمت کو تقویت ملے گی۔
عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی بلکہ انسانی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، جو خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی رسائی بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پاکستان پانی تعلیم صحت عالمی بینک قرض.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان پانی تعلیم عالمی بینک پاکستان کے لیے عالمی بینک
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-7
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.4 ارب ڈالر وطن ارسال کیے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر بالترتیب 7.4 اور 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا اکتوبر مالی سال 26ء کے دوران مجموعی طور پر 13.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 11.9 ارب ڈالر ترسیلات سے9.3 فیصد زاید ہیں۔ اکتوبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7ملین ڈالر) اور امریکا سے (290.0 ملین ڈالر) موصول ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافے کے بعد 3.4 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔