خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یکم محرم الحرام کی جانب سے عام تعطیل
پڑھیں:
اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان
متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسپین اور اٹلی کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز یونان کے قریب صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور لیا گیا ہے۔ صمود فلوٹیلا (GSF) کا مقصد غزہ میں محصور فلسطینیوں کو بنیادی ضریات سے جڑی امداد پہنچانا ہے۔ متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں اور نامعلوم چیزیں پھینکی گئی ہیں، جس سے کشتیوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ امداد مہم میں شامل ان کشتیوں پر 500 سے زائد افراد سوار ہیں، جو بالکل غیر مسلح ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دیگر مملک سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے اپنی اپنی بحری افواج کو متحرک کریں۔