data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کی خواتین رنگ برنگی رلی پر جو ڈیزائن بناتی ہیں، وہ ڈیزائن وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب موہن جو دڑو سے ملنے والی مہروں سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ مقامی خواتین کے ڈی این اے میں صدیوں سے شامل ہیں۔یہ تمام رنگ وادیٔ سندھ کی تہذیب کے رنگ ہیں، جن کو ایک خاص مہارت سے ڈیزائن کرکے اس تہذیب کی عکاسی کی جاتی ہے۔’رلی کے باہر والے بارڈر پر نیلے رنگ کی پٹی بنا کر دریائے سندھ کی عکاسی کی جاتی ہے، اس کے بعد دیگر رنگوں سے دریائے سندھ سے نکلنے والی نہریں بنا کر ان میں مچھلیوں کے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد میدانی علاقوں اور زراعت کی عکاسی کے لیے سندھ میں اگنے والی گھاس ’لوسن‘ کا پتہ بنایا گیا ہے۔
۔’ایک دوسری رلی میں رنگ برنگے چوکور ڈیزائن اس وقت کے گھروں کی عکاسی کرتی ہے کہ گھر کس ڈیزائن میں بنائے جاتے تھے۔’گھر کے مرکزی حصے کے ساتھ چاروں کونوں میں موجود مختلف ڈیزائن یہ بتاتے ہیں کہ اس وقت گھر کے دونوں کونوں میں ہریالی یا باغ اور دو کونوں میں مرد و خواتین کے بیٹھنے کی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔رلی میں مختلف رنگوں کے چھوٹے تکونوں میں موسم کے متعلق معلومات دی جاتی ہیں، جیسے نارنجی رنگ کا تکون خزاں، ہرے رنگ کا تکون بہار، سفید رنگ موسمِ سرما کی نشاندہی کرتا ہے۔’اس کے علاوہ کالا رنگ اس لیے لگایا جاتا ہے کہ وادیٔ سندھ کی تہذیب میں کالے رنگ کو بری نظر سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔رلی میں لگے مختلف رنگ مختلف چیزوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ تاریخ بتانے کے ساتھ اس وقت وادیٔ سندھ کی تہذیب کے موسم کا بھی پتہ دیتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔