data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں طبی شعبے میں خواتین کی غیر فعال صلاحیتوں کو فعال بنانے کے لیے ایک مؤثر اور دور رس اقدام، ’ای-ڈاکٹر‘ پروگرام، اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اورایجوکاسٹ کے اشتراک سے شروع ہونے والا یہ نیا فیز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی خواتین ڈاکٹروں کی قیادت میں ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایم بی بی ایس مکمل کرنے والی 30000 خواتین ڈاکٹرز اس وقت غیر فعال ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت پر سرکاری خزانے سے تقریباً 50 لاکھ روپے فی کس خرچ ہو چکا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجہاں آرا حسن نے اس پروگرام کے دوسرے مرحلے ’ای-ڈاکٹر 2.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ارب ڈالرز قرض پروگرام: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا جہاں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔جائزہ مشن آج جمعرات کواسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا۔
آئی ایم ایف دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ یہ 7ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، جائزہ مشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلی قسط جاری ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا، اسی طرح حالیہ سیلاب کا معیشت پر اور بجٹ اہداف پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔