مون سون بادل ملک میں داخل، کراچی میں بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی:
خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدین، ٹھٹھہ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع آج سے 29 جون تک بارش ہو سکتی ہے۔
موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات، شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی کی مدت کے دوران کچے کے گھروں کی چھت، دیوار، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینل جیسے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا انتظام کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر سے شروع ہوگا
دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگا، جو 16 نومبر بروز اتوار دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اجتماع کے حوالے سے لاہور پولیس سمیت الائیڈ محکموں نے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔