---فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا احسان افضل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کے حل کے لیے پاکستان جو کرسکتا ہے وہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا لیکن آج بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو کسی نے نہیں مانا۔

رانا احسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سبکی ہوئی، کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سپریم کورٹ: بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت اپیلوں کی سماعت کا شیڈول مقرر

سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کے لیے 12 اگست کو 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے اور بانی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی تحریک انصاف چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
  • پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
  • سپریم کورٹ: بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت اپیلوں کی سماعت کا شیڈول مقرر
  • عمران کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں‘ رانا ثنااللہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی نشست
  • عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں:رانا ثناء اللہ 
  • شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں : سلمان اکرم راجہ 
  • پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت