بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز، خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک حاصل کرکے تاریخ رقم کرلی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کسی بھی ایشیائی یا عالمی ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں کوئی ملک یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا ہے۔
بھارت کے ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کو 88 منٹ میں 1-3 سے شکست دے، جبکہ ویمن ڈبلز میں بھارت کی جوشنا چنپا اور اناہت سنگھ کی جوڑی نے امانی اور زن ینگ یی (ملائیشیا) کی جوڑی کو ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں 0-3 سے زیر کیا۔
ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے ملائیشیا کے امیشین راج چندرن اور ریچل آرنلڈ کو 0-2 سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس طرح ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے 2،2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے دیے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔