چین کی امریکا سے تجارتی معاہدے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پر عائد پابندیاں ختم کریگا۔ انکا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے بعد چین نے بھی امریکا سے تجارتی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پر عائد پابندیاں ختم کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھی بڑا تجارتی معاہدہ کر لیا جائے گا، جس سے بھارت کو امریکا کی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔