data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل ٹاؤن کے کونسل ہال میں آج 27 جون 2025 کو بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹاؤن کے تمام اراکینِ کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ٹاؤن چیئرمین کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ توہین آمیز اور متعصبانہ رہا، جس پر اپوزیشن لیڈر اور اراکین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔اپوزیشن لیڈر ندیم اختر نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کی کوشش کی، تاہم انہیں بولنے کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے بجٹ میں شاہ فیصل کالونی کی یونین کونسلز کے ترقیاتی منصوبے شامل نہ ہونے پر سوال اٹھایا، مگر ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے ان سوالات کو نظر انداز کیا گیا اور جواب دینے کے بجائے اپوزیشن پر بے جا تنقید کی گئی، جس پر اجلاس کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔اپوزیشن کی جانب سے بجٹ تجاویز میں شاہ فیصل کالونی کی یوسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی تحاریک شامل تھیں، جنہیں بغیر کسی غور و خوض کے مسترد کر دیا گیا۔ اس پر اپوزیشن اراکین نے اجلاس میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین کے رویے کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔علاوہ ازیں، اپوزیشن کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران “کلک” پروگرام کے تحت شاہ فیصل کالونی میں کوئی ترقیاتی منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا، تو چیئرمین کی جانب سے اس سوال پر متعصبانہ اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جس کی اپوزیشن کی طرف سے سخت مذمت کی گئی۔اپوزیشن جماعتوں نے اس رویے کو نہ صرف قابلِ افسوس قرار دیا بلکہ جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام کی روح کے خلاف قرار دیا، اور آئندہ کے اجلاسوں میں اس طرز عمل کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب سے شاہ فیصل کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد ائرپورٹ‘ روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • فیصل آباد ایئرپورٹ: روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی
  • پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ملائیشیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہارِ تشکر
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف دائر درخواست خارج
  • اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان
  • شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس،وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
  • ٹنڈوجام، آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن اور گسٹا کے رہنما احتجاج کر رہے ،دوسری جانب اسکولوں کی تالابندی جاری ہے