سعودی عرب نے فلسطین کو 30 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سعودی عرب نے 2025 تک فلسطین کی ریاست کے لیے جاری حمایت کے حصے کے طور پر ایک نئی مالی ادائیگی فراہم کی ہے۔ یہ رقم تقریبا 30 ملین ڈالر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امداد فلسطینی وزیر خزانہ عمر بطار کو موصول ہوئی۔ امداد کی فراہمی عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر بطار اور اردن میں سعودی سفارت خانے کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز محمد بن حسن منس کے درمیان ملاقات کے دوران کی گئی۔
(جاری ہے)
وزیر خزانہ عمر بطار نے سعودی عرب کی مسلسل مالی اور سیاسی حمایت کی تعریف کی اور حالیہ اسرائیلی پالیسیوں کی روشنی میں فلسطین کی ریاست کو درپیش مالی بحران کے خاتمے میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔اپنی طرف سے منس نے وضاحت کی کہ یہ فراہمی فلسطینی حکومت کی حمایت کرنے اور اسے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے مملکت کے عزم کے دائرے میں آتی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی استقامت کو تقویت دینے اور معاشی اور انسانی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ان کے مصائب کو دور کرنے میں اس امداد کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مملکت سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں تقریبا 5.3 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صنعتی اور گھریلو استعمال کیلئے فریزڈ بون لیس بیف فراہم کیا جائے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ ایف زی ای کے ساتھ 81 لاکھ ڈالر مالیت کا نیا برآمدی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یو اے ای کو صنعتی اور گھریلو استعمال کیلئے فریزڈ بون لیس بیف فراہم کیا جائے گا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ یہ معاہدہ یو اے ای کی وسیع تر مارکیٹ میں کمپنی کی گوشت کی پیداوار کے معیار کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان سے یو اے ای کو بڑے گوشت پروسیسر اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے کمپنی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔ کمپنی کے مطابق اس معاہدے سے حاصل ہونے والی آمدن مالی سال 2025-26 کے دوران مکمل طور پر متوقع ہے۔انتظامیہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یو اے ای کی کمپنی کے ساتھ یہ شراکت داری کمپنی کی مالی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی، ٹاپ لائن میں مثبت اثر ڈالے گی اور شیئر ہولڈرز کے لیے اضافی قدر پیدا کرے گی۔رواں ماہ ستمبر کے اوائل میں ٹی او ایم سی ایل نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فریزڈ بون لیس بیف برآمد کرنے کے لیے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے کنفرمڈ ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کیے۔قبل ازیں رواں ماہ ستمبر کے اوائل میں ٹی او ایم سی ایل نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فریزڈ بون لیس بیف برآمد کرنے کے لیے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے کنفرمڈ آرڈرز بھی حاصل کیے تھے، جو مالی سال 2025-26 میں برآمد کیے جائیں گے۔