وزیراعظم نے ایک بارپھرپی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کی امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار