data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7.

2 کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیرن سیمی

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

رضا ربانی : فائل فوٹو 

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع کی تھی، جب اس نے سینیٹ کی ایک کمیٹی کے کارروائی کو روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اس فیصلے کے سامنے نرم ردِعمل نے پارلیمنٹ کی خود مختاری پر ایک اور دست درازی کو راہ دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی
  • ’غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے‘، عالمی رہنماؤں کی اسرائیل پر شدید تنقید
  • اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے دو قصبوں میں داخلہ، شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی
  • امریکا میں بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد، پاکستانی برآمدات کو فائدہ پہنچنے کا امکان
  • نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے
  • نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد
  • روسی عدالت نے ’یسوع مسیح‘ نامی شخص کو جرمانہ کیوں عائد کیا؟
  • مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ
  • مری میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ