ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتِ حال کا خطرہ ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے کئی شہروں میں بھی سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
سندھ کے کئی شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
روس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا، 5 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس کے پہاڑی علاقے داغستان میں ایک ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک ملٹری پلانٹ میں کام کرنے والے عملے کو لے جا رہا تھا جب پرواز کے دوران ایک چٹان سے ٹکرا کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ تباہ حال ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی، تاہم کچھ دیر بعد اس نے دوبارہ فضا میں اڑان بھری تاکہ کسی ہموار زمین پر ہنگامی لینڈنگ کی جا سکے۔
ویڈیو میں مزید دکھایا گیا ہے کہ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو کچھ لمحوں تک فضاء میں مستحکم رکھنے کی بھرپور کوشش کی، مگر آخرکار ہیلی کاپٹر توازن کھو بیٹھا اور گھومتا ہوا زمین پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ملٹری پلانٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا یا انسانی غلطی کا۔