خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ برقرار، سیلاب الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 جون سے اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 5 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 57 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 51 مکانات کو جزوی اور 6 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا یا وہ منہدم ہوگئے۔ یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، لوئر چترال، بونیر، صوابی، کرم، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر اور تورغر میں پیش آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثر ضلع سوات رہا، جہاں 14 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ
مزید برآں پی ڈی ایم اے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا، اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش پی ڈی ایم اے حادثات خیبرپختونخوا سیلاب لینڈ سلائیڈنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے حادثات خیبرپختونخوا سیلاب لینڈ سلائیڈنگ وی نیوز پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی، دریاوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری
لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔
مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔
ڈی جی نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔