پنجاب: بارشوں سے ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ پی پی آئی
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کی تفصیلات شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے، زیادہ تر اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
چوبیس گھنٹوں میں 164 جاں بحق: این ڈی ایم اے کا سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ
سٹی42: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے اب تک خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بارشوں، سیلابی ریلوں اور بارش سے متعلق حادثات میں چوبیس گھنٹوں میں 164 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ : این ڈی ایم اے نے سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔
مون سون بارشوںکے ساتویں سپیل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد جاں بحق، 23 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ؛ 17 اشیا مہنگی
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں 150 اموات ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر میں 9، گلگت بلتستان میں 5 افراد بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی نذر ہو کر موت کے منہ میں چلےگئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 26 جون سے اب تک مون سون کے دوران مجموعی طور پر 477 افراد جاں بحق ہوئے۔
26 جون سے اب تک ملک بھر میں763 افراد زخمی ہوئے۔
Waseem Azmet