3 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
این ڈی ایم اے کے اتوار کی دوپہر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں نقل و حمل میں خلل، لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی و بجلی کی خدمات میں تعطل کا سبب بن سکتی ہے۔ ادارے نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، ہنگامی منصوبے فعال کرنے اور مقامی زبانوں میں بروقت وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں 29 جون سے پانچ جولائی تک مزید بارشوں، اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات متوقع ہیں۔ یہ وارننگ رواں ہفتے ان شدید بارشوں کے بعد جاری کی گئی ہے، جن کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 29 جون سے تین جولائی کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے نشیبی علاقوں خصوصاً پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ پوٹھوہار خطے جس میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، اور اسلام آباد شامل ہیں، میں شہری سیلاب کا شدید خطرہ ہے، خاص طور پر 29 جون کو رات نو بجے سے صبح چار بجے کے درمیان۔
جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا کے کم اونچائی والے علاقوں میں بھی بارش کے ایمرجنسی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اتوار کی دوپہر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں نقل و حمل میں خلل، لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی و بجلی کی خدمات میں تعطل کا سبب بن سکتی ہے۔ ادارے نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، ہنگامی منصوبے فعال کرنے اور مقامی زبانوں میں بروقت وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی جہلم اور پونچھ اور شمال مشرقی پنجاب کی پیر پنجال رینج میں اچانک سیلابوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں
پڑھیں:
سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سیلاب سے متاثرہ زمین کی تیاری کے لئے مشینری اورہر طرح کے زرعی مداخل کی مفت فراہمی یقینی بنائے ، اگر پاکستان کی زراعت چلے گی تو ہماری معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔