ایرانی صدر نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون کی معطلی کے قانون کو باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ قانون ملک کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد آئی اے ای اے کے رویے کے ردِعمل میں منظور کیا تھا، جس کی توثیق ایرانی سپریم کونسل نے بھی کی تھی۔
اب صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے اس قانون کے نفاذ کے بعد ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا ہے
پارلیمنٹ سے منظور اس قانون کے تحت ایران آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کی ضمانت تک اس میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی پارلمنٹ کا کہنا ہےکہ ایوان ایک ایسے بل پر بھی کام کررہا ہے جس میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون اس وقت تک معطل رہے گا جب تک ان کی طرف سے پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔
اس کے علاوہ ایران آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غورکررہا ہے۔
ایرانی سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم نے سپریم کونسل پرآئی اے ای اے کے سربراہ کے داخلے پر پابندی کے لیے زور دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی اے ای اے کے
پڑھیں:
اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش پر فوری طور پر معطلی کر دی جائے گی: ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے تمام افسروں اور اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوائس پوسٹنگ لینے کے لیے ادارے کے انتظامی امور پر اثر انداز ہونے کہ طرز عمل کو ترک کر دیں، یہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی وجہ سے ملازمت سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے، خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ادارے کے گریڈ 18 کے ایک اور گریڈ19 کے ایک افسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ادارے کے بہت سارے افسر اس وقت وزارتوں میں یا دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں اور ممکن طور پر ادارے کی اس ہدایت سے آگاہ نہیں، اس لیے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جا رہی ہے، ادارے میں ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش پر فوری طور پر معطلی کر دی جائے گی اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔