ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ریاستی اداروں کو دو ٹوک چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئینی طریقے سے میری حکومت کو گرانا ہے تو آؤ اور گرا کر دکھاؤ، اگر ایسا کرلیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے سخت لہجہ اپنایا اور ریاستی رویے پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ “ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، مگر آج کی ریاست ہمیں فرعونیت دکھا رہی ہے، اس لیے میں اس ریاست اور تمام اداروں کو کھلے عام چیلنج کرتا ہوں۔ تم نے پہلے سازشیں کیں مگر ناکام رہے، غیر آئینی ہتھکنڈے آزمائے مگر پھر بھی کچھ نہ بگاڑ سکے۔”
وزیراعلیٰ نے کہا کہ “مارشل لا اور گورنر راج جیسے غیر آئینی اقدامات ماضی میں کیے گئے، لیکن اب میں تمھارے اختیارات اور طاقت کو چیلنج کرتا ہوں۔ ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈال دو، پورا زور لگا لو، پھر بھی خیبرپختونخوا کی حکومت نہیں گرا سکو گے۔”
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ “تم آئینی اور قانونی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے کیونکہ تم ہمارے ارکان کو توڑ
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گنڈا پور
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :