پاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہوگیا، پاکستان کو ایگزیکٹو کونسل میں 2025 سے2027 کی مدت کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان کا انتخاب یونیسکو پیرس میں کمیشن کے 33ویں جنرل اجلاس کے دوران کیا گیا، پاکستانی وفد کی قیادت یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرا بلوچ نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوشیانو گرافک کمیشن سمندری علوم میں عالمی تعاون کے فروغ کےلیے کام کرتا ہے، کمیشن سمندری معیشت، ساحلی نظم، سونامی، دیگر خطرات سے خبردار کرنے کا نظام تیار کرتا ہے۔
اوشیانو گرافک کمیشن اقوام متحدہ کے ’دہائی برائے پائیدار سمندری سائنس 2021-2030‘ کی قیادت بھی کرتا ہے، پاکستان کا دوبارہ انتخاب اس کی سمندری سائنسی سرگرمیوں میں مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اوشیانو گرافک کمیشن
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔