مسلم امیدوار ظہران ممدانی پر ٹرمپ کی سخت تنقید، خوفناک اور کمیونسٹ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئرشپ کے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر ایک بار پھر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “خوفناک” اور “کمیونسٹ” قرار دے دیا۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے ایک انتخابی جلسے میں کہا: “اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں، تو وہ پاگل ہیں۔”
انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اگر ممدانی جیت گئے تو انہیں فنڈز حاصل کرنے کے لیے “وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا”۔
ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ظہران میئر بنے تو نیویارک شہر کو وفاقی فنڈز کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر 2025 میں ہوں گے۔ چند روز قبل ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، اور وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔
ظہران ممدانی نے اسرائیل مخالف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے دورِ میئر میں اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔