مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
مائیکروسوفٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
بلومبرگ کے مطابق بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے باہر نکلنے کی تعریف ایک دور کے خاتمے کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے 7 سال تک کمپنی کی مقامی کوششوں کی قیادت کی اور ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں مدد کی۔
جواد رحمان نے کہا کہ وہ محض ایک جاب نہیں تھی بلکہ ان کی خواہش کے عین مطابق ایک کام تھا جس کے دوران لوگوں کو ترقی دینے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد حاصل کرنے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے کا بھی موقع ملا۔
مزید پڑھیے: اسرائیلی فوج کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز دینے کے خلاف مائیکروسافٹ کے احتجاجی ملازمین نوکری سے برخاست
پاکستان میں اپنے دور میں مائیکروسوفٹ نے دور دراز کے علاقوں میں سینکڑوں کمپیوٹر لیبز بنائیں۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کردیا گیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنے کاموں کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں مائیکروسوفٹ مائیکروسوفٹ مائیکروسوفٹ پاکستان سے باہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔