خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلی سطح پر زیرِ بحث نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اس کا شکار بنے، گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلی سطح پر زیرِ بحث نہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئی تجویز کسی عرفان صدیقی بحث نہیں
پڑھیں:
شہباز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو
اسلام آباد میں وزیراعظم سے مسلم لیگی راہنما کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، معاشرے کو انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہئے، انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی ہمارا حقیقی مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی، تعلیمی اداروں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ محمد شہباز شریف نے کہا علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، معاشرے کو انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہئے، انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی ہمارا حقیقی مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے بھی ملاقات کی، اعجاز الحق نے شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد دی، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔