صبا فیصل کا نام لیے بغیر سینئر اداکاراؤں پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بغیر نام لیے معروف شخصیات نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے سب کو بولنے کی آزادی دے دی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز یا مذاق بنایا جائے صبا فیصل نے بعض شخصیات کی فنی اہلیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کا خوبصورت ہونا، میزبانی کرنا یا ہدایتکاری کا تجربہ ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کبھی کبھار کسی شو میں آکر چند مثبت جملے ضرور بولتے ہیں، مگر عمومی رویہ تنقیدی ہوتا ہے جو فنکاروں کی محنت کی توہین ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی فنکار کی ظاہری شخصیت، لباس اور میک اپ بھی کردار کے اظہار کا حصہ ہوتے ہیں، اور ان بنیادوں پر کی جانے والی تنقید غیر منصفانہ ہے۔ صبا فیصل نے شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ ذاتیات سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جائے اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صبا فیصل
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی رکنیت منسوخ کر دیں۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس ایک ’ووک ایجنڈا‘ کو فروغ دے رہا ہے جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس پر تنقید کی، جس میں انہوں نے کہا ’ نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کریں‘۔ جبکہ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی صحت کے لیے نیٹ فلکس کینسل کریں‘۔
Cancel Netflix https://t.co/C0cPhbnaB4
— Elon Musk (@elonmusk) October 2, 2025
ایلون مسک کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب برطانوی اینی میشن ڈائریکٹر اور شو Dead End: Paranormal Park کے خالق ہی مش اسٹیل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسٹیل نے حال ہی میں کنزرویٹو تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت پر متنازع تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ان پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
مبصرین کے مطابق ایلون مسک نے نیٹ فلکس پر “ووک ایجنڈا” کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے پلیٹ فارم کی LGBTQ کہانیوں اور ہائرنگ پالیسیز کو ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ یہ مواد بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سبسکرپشن فیس پر بھی ٹیکس لگ گیا
ایلون مسک کی جانب سے یہ مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیٹ فلکس کو پہلے ہی اپنے مواد اور پالیسیوں پر مختلف حلقوں کی تنقید کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلون مسک نیٹ فلکس