کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے 2 ملازم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی خفیہ اور نامناسب ویڈیوز بنانے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دو ملازمین نے مبینہ طور پر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فونز اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، جو 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ واقعہ نہ صرف اسپتال کے ماحول پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ مریضوں کے اعتماد کو بھی شدید متاثر کرتا ہے۔ عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔
’’بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے‘‘ وزیرداخلہ کا حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے اور باقی پیسوں کی برآمد گی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید :