قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سیریز کی تیاری، بابر اور شاہین ٹریننگ میں شریک
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کیمپ سے کر دیا ہے، جہاں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ایکشن میں نظر آئے، حالانکہ انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی اور اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔ حیران کن طور پر سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس کے باوجود ان تینوں کھلاڑیوں نے دیگر دو کرکٹرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کی، جو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی جہاں 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں تینوں ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پہلا باقاعدہ اسائنمنٹ ہوگا، جنہوں نے حال ہی میں یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ورلڈ کلاس فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور اسے بلاوجہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی قیادت اور ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کی سرزمین پر کیسا پرفارم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔
Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔