بنوں میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔