پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلے کردیے گئے ۔
34 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 21سپرنٹنڈنٹس ،4اسسٹنٹس کے تقرروتبادلے ہوئے۔ ترقی پانیوالے 24اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،19سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں ۔
افسران کی مختلف برانچز ، یونٹس اور اضلاع میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعاشق اور حافظ نوید اصغر سی سی پی او آفس لاہور تعینات، سپرنٹنڈنٹ مقصود عالم،مریم یوسف ،نیلما فاروق سی سی پی او آفس لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مرتضی ٰپولیس قومی رضاکار ویلفیئربرانچ تعینات، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کو ایڈمن برانچ لاہور تعینات کردیا گیا ۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد نوید ملک لاجسٹک برانچ پنجاب لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم ،مہوش ضمیرسپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد افضال اکبراورمحمد طاہرسی سی ڈی ہیڈ کوارٹر تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹرعدنان نوشیر اورکلثوم یوسف بھی سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعجاز کو اسٹیبلشمنٹ ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور تعینات، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر اقبال کو رجسٹرار ایگزیکٹوبرانچ 2تعینات کردیاگیا۔ اسکے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرفاروق رضا ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاہد سرفراز کو ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور تعینات ہیڈ کوارٹر
پڑھیں:
لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی ہورہی ہے: ڈائریکٹر ایری گیشن ریسرچ
ایری گیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر سیال نے کہا ہےکہ لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر سیال نےکہا ہے کہ لاہور کی بازار، گلیاں اور گرین بیلٹس پختہ کرکے زمین کے پھیپھڑے بند کردیے گئے ہیں، حالیہ بارشوں سے بھی زیر زمین پانی کی سطح بلند نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں حالیہ بارشوں کا صرف 15 لاکھ لیٹر پانی مصنوعی طریقے سے ری چارج ہوسکا ہے، باقی سارا پانی گٹروں اور نالوں میں بہا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر سیال کا کہنا تھا کہ لاہور میں پینے کا صاف پانی 700 فٹ نیچے جاچکا ہے، شہر میں 1500 سے 1800 ٹیوب ویل 24 گھنٹے چلتے ہیں، بارشوں کا صرف 3 فیصد پانی زیر زمین ریچارجنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین واٹر ٹیبل اوپر لانے کے لیے ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے، ملک میں پانی سطح بلند کرنے کے لیے بڑے ڈیموں کےساتھ ساتھ انڈرگراؤنڈ ڈیمز بھی ضروری ہیں۔