قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی:
قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سونیا زوجہ رحمت اللہ کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن انسپکٹر آغا اسلم نے واقعے کی حقیقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی کچھ عرصہ قبل سسرال سے کہیں چلی گئی تھی اب واپس آئی تو سسرالیوں نے قتل کردیا، خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
شوہر نے یا کس نے قتل کیا اس حوالے سے بھی بتانے سے بھی ایس ایچ او نے گریز کیا ان کا کہنا تھا کہ ایم پی آر کالونی جرائم پیشہ افراد کا علاقہ ہے جہاں پولیس بھی جانے سے گریز کرتی ہے اس علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔