علی امین گنڈاپور کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، وزیراطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تحریک کا اعلان اپنی حکومت کے لیے مہلت طلب کرنا ہے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا خوداسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ہیں، اگر وہ اب بھی احتجاج کے دوران دہشتگرد بن کر یا اسلحے کے ساتھ آئیں گے تو اس کی اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ احتجاج کا اعلان کر کے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں، پاکستان کو جتنا نقصان پی ٹی آئی نے پہنچایا، اس کی مثال نہیں ملتی،گنڈاپورپرامن آدمی نہیں ان کی بات پر کون یقین کرسکتا ہے،آج تک کسی وزیراعلی کو بندوق سے گاڑی کے شیشے توڑتے دیکھا ہے، ان کو حالات خراب کرنے کیلئے لاشیں چاہئیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہ علی امین گنڈا پور کو کلاشنکوف کے ساتھ شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو توڑ پھوڑ یا فساد کی اجازت ہوگی،سب کو پتہ ہے گنڈاپور خود کتنے بڑے صادق اورامین ہیں،جتنا ظلم ان کی پارٹی نے پاکستان کے ساتھ کیا کسی سیاسی جماعت نے نہیں کیا، آپ کی جماعت نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی جیسی فاشسٹ اوردہشتگرد جماعت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔عظمی بخاری نے کہا کہ جب بھی کوئی بات یا مفاہمت ہوگی تو وہ صرف جمہوری قوتوں سے ہی ہوگی، انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی ٹرمپ کی کال کا انتظار کرتے کرتے جیل جا پہنچے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا، نہ ملک کی معیشت بچائی، نہ امن قائم کیا،ہیرے جواہرات سے لیکر زمین بھی اپنی بیوی کے نام کرانے جیسے مذاق کیے، بلین ٹری سونامی بیچ کر کھاگئے ان کیلئے 190ملین پاونڈز شاید کچھ نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی قوم کیلئے لڑرہا ہے، عمران خان کو کھانے میں گوشت نہ ملے تو ان کی جان نکل جاتی ہے،اب یہ اسٹیبلشمنٹ کو پکاررہے ہیں کہ میری بات سن لو،آج بھی علی امین گنڈاپور نے جعلی مولا جٹ بننے کی کوشش کی،اب وہ مذاق بن چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب نے کہا کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنے لیے کافی ہیں، یہ آج سب کچھ اپنی حرکتوں کی وجہ سے بھگت رہے ہیں، جو یہ آج بھگت رہے ہیں اس میں کسی سیاسی پارٹی کا قصور نہیں،ان کے لیڈر کہتے ہیں 9مئی ہمارے خلاف سازش تھی، ورکرز کو فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے،شہدا کی یادگاروں کی توہین کیلئے کس نے بھیجا تھا؟ ۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات ہو یا سانحہ لورالائی، کسی بھی اہم قومی سانحے پر عمران خان کا کوئی بیان نہیں آیا، ان کی خاموشی مجرمانہ ہے، پی ٹی آئی کے بیانیے اور طرز سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، اور اب 90 دن کی تحریک ایک سیاسی ڈراما ہے جس کا مقصد صرف اپنے اقتدار کو طول دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلی بنے؟ ،حافظ حمداللہ اگلی خبرپی ٹی آئی متحد ،اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا عمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے، بھارت حرکتوں سے بازنہ آیا تو اسے مزید ہزیمت اٹھانا پڑیگی، وزیراعظم آزاد کشمیر ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اے موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی

—فائل فوٹو

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لیں گے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہو گی۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیمک میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی ہوگی، مختلف موضوعات پر لیکچرز ہوں گے، سمندری آلودگی ایک چیلنج ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کام کر رہی ہے، بزنس کمیونٹی سمندری تجارت کی طرف آئیں، سمندر میں ہمیں کچھ نہیں کرنا اللّٰہ پاک نے بہت کچھ عطا کیا ہے، سمندری آلودگی پر بہت عرصہ ہم نے اس سے آنکھیں بند رکھی جو غلطی تھی۔

وائس ایڈمرل نے کہا کہ دنیا کے تمام ریجنز کے ممالک کا نمائش میں شریک ہونا پائیمک کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اور شپ یارڈ کی ضرورت ہے، ہم کراچی شپ یارڈ کے بعد کوئی اور شپ یارڈ نہیں بنا سکے ہیں۔ نئے شپ یارڈ کے منصوبے پر وفاقی وزیر بحری امور کام کر رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے ٹاسک فورس تیار کی ہے، یہ ایک چیلنج ہے جسے ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے چین کے ساتھ آئل اینڈ گیس کے سروے کے لیے معاہدہ کیا تھا، تین سروے ہوئے، پتہ چلا کہ مکران اور دیگر مقامات پر ذخائر پائے گئے ہیں۔ کل آخری دن تھا بولی کا، دنیا کے بڑے ممالک بولی دے رہے ہیں، پاکستان کے پاس تقریباً 16 بلین ڈالر کے ذخائر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی سخت ترین عملداری کا فیصلہ، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی ہوگی
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے، سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود