پنجاب کے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیکسلا، ہڑپہ اور بھیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے اس منصوبے کا مقصد ان مقامات کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ مقامی سیاحت، معیشت اور ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔
حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 60 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ 60 اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کی حامل جگہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔
سیکرٹری سیاحت وآرکیالوجی راجہ جہانگیر انور نے بتایا ٹیکسلا کو اس منصوبے کے تحت سب سے نمایاں مقام حاصل ہے اور اسے "انٹرنیشنل ہیریٹیج سٹی" کا درجہ دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسلا کو "سٹی آف سولائزیشنز" یعنی تہذیبوں کا شہر قرار دیا ہے۔ یہاں کے آثار قدیمہ، گندھارا تہذیب، بدھ مت کے مقدس مقامات اور دیگر تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس اتھارٹی کو ایک علیحدہ ماسٹر پلان، بجٹ اور انتظامی اختیارات دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سڑکوں کی بحالی، سیاحتی انفراسٹرکچر میں بہتری، میوزیم اور دستکاری کے مراکز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔
دوسرے مرحلے میں اوپن ایئر میوزیم، گندھارا آرٹ ولیج اور دیگر تاریخی عمارات کی بحالی اور ان کی سیاحتی اہمیت اجاگر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
راجہ جہانگیر نے بتایا ہڑپہ قدیم ترین انسانی تہذیبوں میں سے ایک کا مرکز رہا ہے وہ بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔ اگرچہ اس شہر کے لیے ابھی کوئی علیحدہ اتھارٹی یا ماسٹر پلان کا اعلان نہیں ہوا، تاہم حکومت نے اسے 60 ترجیحی سائٹس میں شامل کیا ہے جنہیں جدید سیاحتی سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔
ہڑپہ میں آثار قدیمہ کی دریافتوں، میوزیم اور کھدائی کے مقامات کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں بین الاقوامی سیاحوں کی دلچسپی بڑھے گی۔
سیکرٹری سیاحت وآثار قدیمہ کے مطابق بھیرہ کافی بڑا شہر ہے اور اس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہے لیکن ہم پرانے شہر کوبحال کریں گے جس کے 9 دروازے ہیں۔ یہ شہر اپنے تاریخی دروازوں، قدیم بازاروں، صوفیاء کے مزاروں، لکڑی کے کام، اور پرانی طرز کی گلیوں کے لیے مشہور ہے۔
پنجاب حکومت نے اسے بھی ہیریٹیج سٹی بنانے کے لیے ترقیاتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اگرچہ ابھی مکمل ماسٹر پلان یا اتھارٹی کا قیام عمل میں نہیں آیا، لیکن اس منصوبے کے تحت یہاں پی سی-ون کی تیاری جاری ہے تاکہ مستقبل میں اسے مکمل ہیریٹیج زون میں تبدیل کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ ذخیرے اور تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابلِ تحسین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، جسے مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلیٰ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور منصوبے میں شریک ادارے زیڈ ٹی ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے، جبکہ یہی جذبہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی ایسے قومی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ قوم کو یہ جدید سہولت فراہم کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ قومی سلامتی اور سائبر سیکیورٹی کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو کوئی بھی ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، جہاں قومی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیٹا ہی اصل طاقت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات اور بصیرت پاکستان کی اقتصادی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں