پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان نے فیمنزم کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ 

کچھ دن قبل اداکارہ سارہ خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس پر انہیں بےحد ٹرول کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں سارہ نے فیمنزم سے متعلق کہا تھا کہ ’وہ فیمنسٹ نہیں ہیں، مردوں کے کام مردوں پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے اور وہ نہیں چاہتی ہیں وہ بل بھرنے کیلئے لمبی لائنوں میں لگیں بلکہ وہ گھر پر رہ کر سکون کرنا پسند کرتی ہیں۔ 

اب سارہ خان نے ایک مرتبہ پھر فیمنزم پر اظہارِ خیال کیا ہے اس بار بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل نوٹ میں لکھا کہ ’اگر میں یہ کہتی ہوں کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں خواتین کے برابری کے حقوق کیخلاف ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں خواتین کے برابری کے حقوق، احترام اور برابر مواقع دینے پر یقین رکھتی ہوں۔ میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں آج کل کے فیمنزم کی حمایت نہیں کرتی۔‘ انہوں نے  مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عورتوں کی اصل طاقت مردوں کی برابری یا ان سے مقابلہ کرنا نہیں بلکہ وہ ایک رانی کی طرح عزت، محبت، احترام اور اہمیت کی حقدار ہیں۔ 

سارہ نے حضرت خدیجہؓ کو خواتین کیلئے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کامیاب تاجر اور نسوانیت و وقار کی اعلیٰ مثال تھیں۔ سارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ صبح سویرے اُٹھ کر کسی اور کے خواب پورے کرنے کیلئے دفتر جانا فخر کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن اپنے شوہر اور بچوں کیلئے ناشتہ بنانا ان کا خیال رکھنا اور بیوی یا ماں کے فرائض نبھانا کمتر کیوں سمجھا جانے لگا ہے۔ 

اداکارہ کے مطابق ایک عورت گھر کے کام اور اپنی پہچان بنانے کیلئے پیشہ ورانہ فرائض دونوں ہی بخوبی نبھا سکتی ہے۔ لیکن نسوانیت کو ترک کردینا ہمیں ہماری اصل پہچان سے دور کردینے جیسا ہے اور ہمیں ایسے تصور کو بدلنا چاہیے۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبوبہ مفتی کا نئی دلی سے مذاکرات کیلئے متحدہ سیاسی محاذ بنانے پر زور
  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب