پی آئی اےکےبرطانیہ کیلئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے3 ایئرپورٹس سے پروازوں کے آغاز سے قبل اہم انتظامات شروع کر دیئے۔
لندن مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کےٹینڈر جاری کر دیا۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا،مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانافراہم کرناہوگا۔
لندن ایئرپورٹ کیلئےٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ،برمنگھم ایئرپورٹ پر کیٹرنگ سروس کیلئےٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی۔
پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان صفدر کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔
وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر کی التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔
سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔